تازہ ترین

GB News

الیکشن ٹربیونل کا اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت چار امیدواروں کی نااہلی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Share Button

گلگت(پ ر)الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیرقانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت چار امیدواروں کی نااہلی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا جبکہ سابق رکن اسمبلی جاوید حسین کو بھی بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر نااہل قرار دے دیا،تفصیلا ت کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس علی بیگ نے الیکشن پٹیشنز پر سماعت کی ،ٹربیونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے تجربہ کم ہونے کی بنا پرسابق وزیرقانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کو نااہل قرار دینے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا،ٹربیونل نے محمد نظیم کی نااہلی بھی برقرار رکھی ،ٹربیونل نے جاوید حسین کو 8کروڑ اور محمد باقر کو 5کروڑ کا نادہندہ ہونے کی بناپر نااہل قرار دے دیا،دونوں کے خلاف نیشنل بینک نے پٹیشنز دائر کی تھیں جن میں ان کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا،ٹربیونل نے قاری غلام اکبر اور ذوالفقار علی کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔سابق وزیر تعلیم ابراہم ثنائی اور مہناز ولی کی پیٹشنز پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

Facebook Comments
Share Button