تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان میں ابھی سے پری پول ریگنگ کا آغاز ہو چکا ہے، بلاول بھٹو

Share Button

لالہ موسیٰ(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو سیکیورٹی رسک ہوگا کیونکہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور میں ابھی سے یہ متنبہ کرتا ہوں کہ اگر گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو ہم اگلے ہی دن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ابھی سے پری پول ریگنگ کا آغاز ہو چکا ہے نگر سے ہمارے امیدوار جاوید حسین کو ٹربیونل نا اہل قرار دیاجارہا ہے ہم اس کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ ایک ہی بزنس سے منسلک دو بھائیوں میں سے ایک کو نااہل قرار دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے کو کلین چٹ اس لئے ملتی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا امیدوار ہے اور جاوید حسین پیپلزپارٹی کا امیدوار ہے۔ یہ وہی حالات ہیں جو ہم نے 2018 کے الیکشنز میں دیکھے ہم نیشنل سیکیورٹی سی پیک پر اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔میں خود گلگت بلتستان جارہا ہوں میں ہر علاقے میں جائوں گا اور گلگت بلتستان کے انتخابات کی خود نگرانی کرونگا اور اپنی الیکشن کمپین کو خود لیڈ کرونگا اگر عوام کی نہیں مانی گئی اگر دھاندلی کی گئی اور عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو ہم اگلے ہی دن اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ احتجاج کریں گے کہ آپ ان کے حقوق کا سودا نہیں کر سکتے۔

Facebook Comments
Share Button