تازہ ترین

GB News

ایف سی این اے دیامر کے طلبہ کی کفالت اور مدد جاری رکھے گی،، فورس کمانڈر

Share Button

چلاس (پ ر)ضلع دیا مرکے علاقے گوہر آباد اور چلاس سٹی میں تعلیمی جرگوں کاانعقاد کیا گیا ،جرگوں میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، خرم آغا، فورس کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل جواد احمد، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ، ڈاکٹر مجیب الرحمن ،دیا مر کے علماء کرام ،عمائدین ،سول و عسکری حکام ،عوام ، بلحصوص نونہار بچوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی ، جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ تعلیمی جرگوں کا مقصد ضلع دیامر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے وسیع پیمانے پر تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کمانڈر ایف سی این اے نے دیامر کے عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے لئے مثالیں قائم کیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کمانڈر ایف سی این اے نے گوہرآباد اور چلاس کو اپنے پہلے دورے کے لئے فرض سمجھ کر منتخب کیا۔ انہوں نے گوہر آباد کے مذہبی اسکالرز ، عمائدین اور لوگوں کو دلی خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے کیڈٹ کالج چلاس کے لئے اپنی زمین وقف کرکے آئندہ نسلوں کی تعلیم کے لئے صدقہ جاریہ کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ فورس کمانڈر نے یقین دلایا کہ ایف سی این اے دیامر کے طلبہ، جو ملک کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں کی کفالت اور مدد جاری رکھے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں جنگلات کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی۔ کورونا وائرس کی ممکنہ نئی لہر سے خبردار کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے ایس او پیز پرعملدرآمد کر نے پر زور دیا۔آخر میں کمانڈر ایف سی این اے نے زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ اور انصاف کی اہمیت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ جی بی گورنمنٹ اور پاک آرمی جی بی میں پورے دل سے تعلیم کو فروغ دیتے رہیں گے

Facebook Comments
Share Button