تازہ ترین

GB News

گلگت حلقہ3میں پولنگ22نومبر ہوگی،شیڈول جاری

Share Button

گلگت(پ ر) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے GBA 3،حلقہ 3 گلگت کا انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 73 کے تحت شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا اور نوٹیفیکیشن کے مطابق حلقہ 3 گلگت کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر،ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے ناموں کا حتمی فیصلہ کردیا گیا۔شیڈول کے تحت کاغزات نامزدگی 18 اکتوبر 2020 سے 22 اکتوبر 2020 تک ہوگی۔23اکتوبر 2020 کو نامزد امیدوارں کے نام شائع کئے جائینگے،جبکہ امیدوارں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ27 اکتوبر 2020 مقرر کردی گئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغزات نامزدگی کے مسترد یا منظور ہونے خلاف اپیل کیلئے آخری تاریخ 30 اکتوبر جبکہ اپیلٹ ٹریبونل ان اپیلوں کا فیصلہ 4 نومبر 2020 کو کریگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 نومبر 2020 کو امیدوارں کے ریوائزڈ لسٹ شائع ہونگی جبکہ امیدواروں کے ریوائزڈ لسٹ کے مسترد ہونے کی تاریخ 6 نومبر مقرر کردی گئی ہے۔7 نومبر 2020 کو انتخابی نشانات دئیے جائیں گے اور 22 نومبر 2020 کو پولنگ ڈے ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حلقہ 3 گلگت کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید احمد ڈپٹی کمشنر گلگت،ریٹرننگ آفیسر کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سعادت علی چنگیزی تحصیلدار دنیور اور زاہد حسین تحصیلدار کو مقرر کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button