تازہ ترین

GB News

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار 19 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

Share Button

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار 3 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا۔

محمد صادق نے اپنے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کریں گے۔

محمد صادق کا کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یار اپنے دورے کے دوران تھنک ٹینک سے خطاب اور سینیر صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم افغانستان ایک ایسے وقت میں پاکستان آ رہے ہیں جب افغانستان میں امن کیلئے حکومت اور طالبان مذاکرات میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ لڑائی بھی جاری ہے، امریکا وقت سے پہلے اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اپنی فوج کوامریکا واپس بلا لیں گے۔

قبل ازیں افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Facebook Comments
Share Button