تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستانی عوام کے نام

Share Button

تحریر:ایس ایم مرموی

میرے گلگت بلتستان کے غیور عوام نے 73 سال سے اپنی جس تگ و دو اور کشمکش سے مصیبتوں ظلم وجبر اور نا انصافیوں کی بہت صعوبتیں کاٹی ہیں جسکو تحریر کی شکل میں بیان کرنا ناممکنات میں سے ہے بس ایک تلخ حقیقت جسکو آپکے گوش گوار کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں اور یہ میرا فرض بھی ہے میں اس وطن کے باسی کی حیثیت سے یہ اپیل اور گزارش کرتا ہوں جہاں آپ نے اتنے عرصے سے ہر پارٹی کو اپنے قیمتی ووٹ سے آزمایا ہے اور ان پارٹیوں کو پرکھا بھی ہے سوائے جھوٹے وعدوں کے سوا آپکو انہوں نے کچھ بھی نہیں دیا اس میں مذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں وہ بھی سیاست کی آڑ میں مذہبی کارڈ سے لوگوں کو دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں دے سکیں ہر پارٹی نے اپنے مفادات کو مقدم رکھ کر غریب عوام کے حقوق سلب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ‘کسی نے روٹی ‘کپڑا’مکان کے نام پر سادہ عوام کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوشش کی تو کسی نے ملک سنوارو قرض اتارو کے نام پر جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے ارض وطن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کی سزا ہم آج تک بھگت رہے ہیں کبھی وہ پاک فوج پر حملے کرتے ہیں تو کبھی ارض وطن کی سالمیت کو خطرے سے دو چار کر کے اپنے مذموم مقاصد کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں انکے بیانئے اپنی پارٹی سے متصادم ہیں پارٹی کا چیئرمین ووٹ کو عزت دو کے بے معنی نعرہ لگا کر ملک سے مفرور ہے وطن عزیز کو کھوکھلا اور لوٹ مار کر کے اپنی جائیدادیں سات پشتوں تک باہر کے ملکوں میں منتقل کر چکے ہیں جہاں پر انکے بچے عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور غریب سادہ عوام یہاں بھوک و افلاس سے مر رہی ہے انہوں نے عوام کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر لندن میں علاج کے بہانے ملکی حالات کو دشمن پاکستان کے ساتھ ملکر مزید مشکلات سے دوچار کرنے کی مذموم کوششوں سے نبرد آزما ہیں یہ را اور اسکے حواریوں کے ایجنٹ ہیں یہ کسی طور پر عزیز وطن سے مخلص نہیں ہیں اگر مخلص ہوتے تو اپنے تمام تر کاروبار اور جائیدادیں ملک سے باہر نہ لے جاتے انکی حب الوطنی مشکوک ہے اور دکھاوے کی ہے آپ کے علم میں ہے اسحاق ڈار جو نواز شریف کا سمدھی ہے جو انکے دور کا وزیر خزانہ رہ چکا ہے اسکے باپ کی ایک سائیکل کی دکان تھی حکومت میں آکر اس نے اتنی لوٹ مار کی آج اسجاق ڈار کے دوبئی میں تین شاندار اور عالی شان ولاز (پلازے )ہیں اور شو رومز ہیں اور اس لوٹ مار کی وجہ سے موصوف ایک عرصہ سے مفرور کی زندگی گزار رہا ہے یہ ایسے حقائق ہیں جسکا علم پوری عوام کو ہے اب عوام کو اس بات کی ضرورت ہے ان سے کہیں اور ان سے مطالبہ کریں وہ اپنی دولت پاکستان منتقل کریں یہ ساری دولت آپ کے ٹیکس اور دیگر چوروی شدہ مال سے بنائی گئی ہے اگر یہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپکو سمجھنا چاہئے یہ آپ کے ساتھ اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں تو گلگت بلتستان کے غیور عوام آپ سے گزارش ہے اپنے ووٹ کی طاقت سے انکو عبرتناک شکست سے دوچار کرنا ہے یہی موقع ہے بہترین انتقام کا اس وقت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ‘میرے گلگت بلتستان کے معزز لوگو آپ سے دست بدستہ التجا ہے اس بار اپنا ووٹ تحریک انصاف کو دیں اور اسکی کامیابی کو یقینی بنائیں یہ جماعت انشاء اللہ ہماری بے آئین سرزمین کے لئے آئین کی پاسداری کا بہترین موجب بنے گی انہوں نے صوبے کا اعلان کر کے آپکے آئینی حقوق آپکی دہلیز پر رکھے ہیں اب آپ نے بھی اس احسان کا بدلہ اپنے قیمتی ووٹ سے چکانا ہے یہ وقت کا تقاضا بھی اور ہماری ذمہ داری بھی اس امید کے ساتھ اس بار گکگت بلتستان میں آپکے تعاون سے سرکار بنے گی تحریک انصاف کی انشاء اللہ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین !

Facebook Comments
Share Button