تازہ ترین

GB News

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی

Share Button

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 157 رنز بناسکی اور یوں اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخرزمان نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر تمیم آؤٹ ہوئے۔ 

ڈیوڈ ویزے اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ 

ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ فخرزمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook Comments
Share Button