تازہ ترین

GB News

شاہ بیگ کھلاڑی بن گئے،پی ٹی آئی کودوتہائی اکثریت

Share Button

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 16 ہوگئی ہے اورتحریک انصاف کواسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ روز 5 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی، عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد رکن کی جمعہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد یہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔اس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کرکے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 23 نشستوں میں پی ٹی آئی ارکان کی ٹوٹل تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Facebook Comments
Share Button