تازہ ترین

GB News

گلگت: پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ گلگت کے مختلف شاہراہوں پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ پی پی پی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پری پول رگنگ کی گئی ہے اور ہمارے امیدوار کو ہرانے کے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں انتخابات میں اس قسم کی دھاندلی کی مثال کہیں پر بھی نہیں ملتی ہے۔ سیاسی کارکنوں کا کہنا تھا انصاف فراہم کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Facebook Comments
Share Button