تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

سڈنی ٹیسٹ ، پاکستان نے 8 وکٹ پر 271 رنز بنا لئے، فالو آن کا خطرہ برقرار

تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے جب کہ قومی ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لئے مزید 67 رنز درکار ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز تیز بارش کے سبب پہلے سیشن میں ایک بھی اوور نہ کروایا جاسکا، کھانے کا وقفہ ختم ہونے کے بعد پاکستان نے 2وکٹ پر 126رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، یونس خان اور اظہر علی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کا ٹوٹل 152 تک پہنچایا تھا کہ دونوں بیٹسمینوں میں غلط فہمی کے سبب تیسری وکٹ کیلئے 146رنز کی اہم شراکت کا خاتمہ ہوگیا، مچل سٹارک کے شاندار تھرو پر اظہر علی 71 پر رن آؤٹ ہوگئے، کپتان مصباح الحق نے 18 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو مڈوکٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں متبادل فیلڈر جیکسن برڈ کو کیچ تھمادیا، اس وقت پاکستان کا مجموعہ 178 تھا۔ اسد شفیق صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اسٹیو اوکیفے کی گیند پیٹر ہیڈز کومب کے گلوز سے پھسلی تو پہلی سلپ میں موجود اسٹیون اسمتھ نے ڈائیو لگاکر قابوکرلی، اگلے ہی اوور میں یونس خان نے اپنی سنچری 208 گیندوں پر مکمل کرلی، اسی اوور میں پاکستان کے 200 رنز بھی مکمل ہوئے، کینگروز نے نئی گیند لی تو مشکلات کا شکار نظر آنے والے نئے بیٹسمین سرفراز احمد نے گلی میں موجود جیکسن برڈ کو آسان کیچ دیدیا، انہیں 18 پر میدان بدر کرنے والے بولر مچل اسٹارک تھے، محمد عامر صرف4 رنز بناکر ناتھن لیون کا شکار بنے، مڈ آف پر ڈیوڈ وارنر نے کیچ لیا، وہاب ریاض نے 8 رنز پر ناتھن لیون کی آف اسپن سے دھوکا کھاتے ہوئے بولڈ ہوکر پویلین کی راہ لی، دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 8 وکٹ پر 271 رنز بنائے تھے۔ یونس خان 136 اور یاسرشاہ 5 پر ناٹ آؤٹ ہیں، پہلی اننگز میں 267 کا خسارہ باقی اور فالوآن سے بچنے کیلیے اب بھی 67رنز درکار ہیں۔ ناتھن لیون 3، جوش ہیزل ووڈ 2، مچل سٹارک اور اسٹیواوکیفے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یاد رہے کہ کینگروز نے 8وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 113، میٹ رینشا نے 184 اور پیٹر ہینڈ کومب نے 110 رنز اسکور کئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں وہاب ریاض نے 3، عمران خان اور اظہر علی نے 2، 2 جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Share Button