تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

ویمن ٹریفکنگ کیس پرحکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی،فتح اللہ

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وومن ٹریفکنگ کی تحقیقات کی بجائے اس کو دبانا چاہتی ہے حکومت نے اس معاملے پر سنجیدگی نہیںدکھائی تو ہم عدالتوںمیں جائیںگے۔کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمیں حیرانگی ہو رہی ہے کہ اہم حکومتی ذمہ داروںپر اتنے سنگین الزامات لگنے کے بائوجود حکومت اس معاملے پر انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ابھی تک تمام معاملات کی تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لانے چاہئے تھے مگر حکومت کسی طرح اس ایشو کو دبانے کے چکروںمیں ہے جس کی وجہ سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت صحافی کو بھی بلائے لیکن ساتھ ہی اپنے طور پر بھی اس معاملے کی تحقیقات کرے صرف صحافی پر شواہد دینے کے حوالے سے دبائو ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے اس سیکنڈل سے گلگت بلتستان کی عزت خاک میں مل گئی ہے اور ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں مگر حکومت کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے حکومت نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں کی تو ہم عدالت سے رجوع کریںگے۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ اپنوںکو نوازنے پر لگی ہے ٹھیکوں سے لے کر ملازمتوںتک ہر جگہ خلاف قانون اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Share Button