تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

سکردوروڈپرکام شروع ہوچکا،وفاقی وزیر

اسلام آباد: ۔ وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ بے پناہ وسائل اور معدنیات کی سرزمین گلگت بلتستان عنقریب پاکستان کا معاشی حب بننے جا رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات آج گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورت حال کے علاوہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں کئی بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لیے جگلوٹ سکردو روڈ پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے اور اربوں روپے کے اس منصوبے سے گلگت بلتستان میں خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14 میگا واٹ نلتر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے جس سے گلگت بلتستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بے پناہ مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے پاور ہائوس کا درجہ رکھتا ہے اوریہاں 40 سے پچاس ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جسے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر کے بھرپور فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کا کام مکمل ہو چکاہے اور اس پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے بڑا Potential رکھتا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سے مستقبل میں گلگت بلتستان کے عوام بے حد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کے وژن پر سختی سے کاربند ہے اور تمام حکومتی اُمور میں عوام کی خدمت اور شفافیت کو ترجیح دی رہی ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں دلچسپی اور تعاون پر محمدنواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح محمدنواز شریف اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہے ہیںاس کی ماضی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے اسی ایجنڈے پر عمل در آمد کے لیے وہ وفاقی وصوبائی حکومت کے تعاون سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Share Button