تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

اسلام آباد، پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس 21 مارچ کو طلب

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر بریفنگ کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس 21مارچ کو طلب کرلیا گیا ،متعلقہ وزارتوں کو سی پیک کے تمام منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی سی پیک کے مغربی روٹ اور توانائی کے منصوبوں کے بارے میںخیبرپختونخواحکومت کی تجاویز بھی کمیٹی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے گورنراور وزیراعلی گلگت بلتستان خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہونگ ۔تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پر دونوں ایوانوں کی پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک کے تمام مکمل و زیرتکمیل منصوبوں سے آگاہی کا فیصلہ کرتے تمام متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام کو کمیٹی میں بریفنگ کی ہدایت کردی ہے ۔منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت سے بھی تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی پیک کے تحت این ٹی ڈی سی کے منصوبوں کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اسی طرح سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا میں توانائی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا جائے گاذرائع کے مطابق کمیٹی میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے ۔صوبے میں مغربی روٹ کی تعمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اسی طرح سی پیک کے گلگت بلتستان میں منصوبوں کی موجودہ صورتحا ل سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔گورنراور وزیراعلی گلگت بلتستان خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہونگے ۔

Share Button