تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

کہ سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف این ایچ اے کی طرف سے آرڈر کا انتظار ہے ،ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

اسلام آباد(غلام عباس)ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف این ایچ اے کی طرف سے آرڈر کا انتظار ہے ، این ایچ اے سے آرڈر جاری نہیں ہو رہا انہوں نے یہ باتیں سپیکر فدا ناشاد اور پارلیمانی سیکرٹری میجر(ر) امین سے کیں جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی، ملاقات میں سکردو روڈ کی تعمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد میجر(ر) امین نے کے پی این کو بتایا کہ ڈی جی ایف ڈبلیو او کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں لیکن تعمیر شروع کرنے کا آرڈر جاری نہیں ہوا فنڈز کا انتظام ہو گیا مشینری بھی تیار ہے لیکن این ایچ اے کی جانب سے کام شروع کرنے کا آرڈر جاری نہیں ہو رہا ، ڈی جی کا کہنا تھا کہ سکردو روڈ کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔ تمام ٹینڈر کے مطابق ہو گا ، سڑک 21فٹ چوڑی ہو گی اطراف میں 6، 6فٹ کا فٹ پاتھ بنایا جائے گا میدانی جگہوں پر چوڑائی 24فٹ ہو گی ، ڈی جی ایف ڈبلیو او کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو ساتھ لے کر کام کریں گے یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور ہم نے عوام کو اعتماد میںلے کر ہی کام کرنا ہے ، روڈ کا ڈیزائن چینی ڈیزائن سے بھی بہتر ہو گا لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے یہ بھی کہا کہ ایف ڈبلیو او کی جانب سے گلگت اور سکردو سی ایم ایچ کیلئے ایم آر آئی مشین دی جائیں گی سول اور فوجی مریض یکساں طور پر استفادہ کر سکیں گے۔

Share Button