تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے کشمیر کے تنازع کا حل نکالنا چاہیے،چین

بیجنگ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے کشمیر کے تنازع کا حل نکالنا چاہئیے۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینے کے منصوبے پر بھارتی اعتراض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پانچواں صوبہ ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ان ہی علاقوں کے ذریعے دونوں ممالک کو منسلک کرے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق چین کی پالیسی بااصول اور صاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے، جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے واضح طور پر کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاون برقرار ہے۔پاکستان کے چیف آرمی آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چین کے دورے اور نائب وزیر اعظم ژانگ گالی، سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین فین چانگ لونگ اور جوائنٹ سٹاف کے سربراہ فانگ فینگوئی کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

Share Button