تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

سائبر حملے کو خواب غفلت سے بیدار ہونے کیلئے انتباہ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، مائیکروسافٹ

کمپیوٹر سافٹ ویئر اور مصنوعات بنانے والی عالمی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کو خواب غفلت سے بیدار ہونے کے کے لیے انتباہ’ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے،رینسم ویئر کے اس حملے کی زد میں ابھی تک تقریبا 150 ممالک آ چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے سافٹ ویئر کی جمع کی گئی کمزوریوں کے سبب اتنے ‘وسیع پیمانے پر نقصانات’ ہوئے ہیں۔حالیہ وائرس کا حملہ مائیکروسافٹ ونڈوز کے ایک ورژن میں موجود ایک نقص کے سبب ہوا ہے جس کی پہلے پہل نشاندہی امریکی انٹیلیجنس نے کی تھی۔اب جبکہ لوگ پیر کو ایک بار پھر کام پر واپس آئیں گے ایسے میں مزید ‘رینسم ویئر’ حملے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔بہت سی کمپنیوں میں سنیچر اور اتوار کو ماہرین کام کرتے نظر آئے تاکہ نئے انفیکشن سے بچا جا سکے۔ حملہ آور وائرس نے لوگوں سے ان کے کمپیوٹر کا اختیار لے لیا اور اسے واپس دینے کے لیے ان سے 300 ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا۔

Share Button