تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت-کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی-مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے-وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین-ایک طرف وزیراعظم کے استعفے کی بات دوسری طرف نیب قانون ختم کیاجارہاہے ،محمد زبیر نیب نہیں ہوگاتوکرپشن کی روک تھام کیسے ہوگی ،وفاق اورصوبے کے درمیان کشمکش نہیں ہونی چاہئے ... مزید-وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہوگا، وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن ... مزید-عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتا،عوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام ... مزید-خدانے دوبارہ پاکستان میں حکومت کاموقع دیاتولال مسجداوراکبربگٹی جیسے آپریشن پھرکروں گا،مجھے ان پر کوئی ندامت نہیں ، پرویز مشرف جوبھی کیاہے سوفیصدملک وقوم کیلئے کیا،پانامہ ... مزید-ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا،یکم ذوالقعدہ منگ کل ہوگی، مفتی منیب الرحمن-دہشت گردی ملک بھر میں سر اٹھارہی ہے اور سیاسی رہنماء کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں،سینیٹر شاہی سید ریاست بچانا کرسی بچانے سے زیادہ اہم ہے ،اب بھی وقت ہے ملک کی سلامتی اور ... مزید

GB News

نگر ضمنی الیکشن میں14امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جاوید حسین ،ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار ڈاکٹر علی محمد ،آزادامیدوار شیخ اختر حسین سمیت نو امیدواروں نے قانون سازاسمبلی جی بی ایل اے 4نگر کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادئیے ہیں جبکہ اتوار کے روز پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے تھے اسی طرح اس حلقے میں کل 14امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ان میں نو امیدواروں نے متبادل امیدوار کے طورپر کاغذات جمع کرادئیے ہیں پیرکے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزامیدوار جاوید حسین نے اپنے گائوں تھول سے پی پی کے کارکنوں اور حامیوں کے ہمراہ ایک ریلی کی شکل میں ہرسپوداس میں واقع ریٹرننگ آفیسر محمدعلی کے دفتر پہنچے اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اس موقع پر پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی اور دیگر رہنمائوں کے علاوہ پی پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جاوید حسین کے علاوہ پی پی کے ذوالفقار علی مراد ،فدا علی اور حاجت علی نے جاوید حسین کے متبادل امیدوار کے طورپر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں پیر کے روز ہی مجلس وحدت المسلمین کے ڈاکٹر علی محمد نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادئیے ہیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا ظم علی اور شبیر حسین نے ڈاکٹر علی محمد کے متبادل امیدوار کے طورپر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ان کے علاوہ شیخ اختر حسین اور ہادی حسین نے آزاد حیثیت سے اس حلقے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں اس حلقے کے ریٹرننگ آفیسر محمد علی نے کے پی این کو بتایاکہ اس حلقے میں اتوار کے روز پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے تھے جبکہ پیر کے روز نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ مئی مقرر تھی اور اس حلقے سے کل چودہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ان میں سے نو امیدواروں نے اسلامی تحریک ، پی پی اور ایم ڈبلیو ایم کے متبادل امیدوارو کے طور پر کاغذات جمع کرادئیے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند اصل امیدواروں کی تعداد پانچ ہے ۔

Share Button