محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم

گلگت(سٹاف رپورٹر)ہمسایہ ملک چین سے آنے والے امدادی سامان کرپشن کیس میں عدالت انسداد بدعنوانی میں کیس کی سماعت جج محمود الحسن نے کیس میں نامزد تین پولیس افسران کو مخلصی دینے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم دیا کہ ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں عدالت نے ڈی آئی جی پولیس ہیڈکوارٹر کو کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت اپنے ماتحت افسران کو بغیر ہینڈنگ ٹیکنگ کے امدادی سامان پورٹ سے لانے کے لیے کہا اور ڈی ای جی ہیڈ کواٹر گلگت کے خلاف بھی انکوری کا حکم دیا ھے چین نے گلگت بلتستان کے سیکورٹی اداروں کے لیے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کا سامان فراہم کیا تھا جس میں آدھے سے زیادہ سامان غائب ھونے پر اینٹی کرپشن نے تین پولیس افسران کے خلاف مقدمہ 23 اکتوبر 2024 کو درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن نے نامزد تین پولیس افسران کو 159 کے تحت مخلصی دی اور ان کو بیرون ملک جانے کے لیے NOC بھی دی گئی ۔ عدالت نے اس مقدمے کے حوالے سے درجن بھر سوالات بھی اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں