وزیر اعلی گلگت کی چیئرمین ایف پی ایس سی سے ملاقات:1454مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی سفارش

گلگت(پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)اختر نواز ستی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کے 1454 مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی سفارش کی۔ وزیر اعلی نے کہاکہ صحت، تعلیم سمیت اہم شعبوں میں میرٹ پر اہل نوجوانوں کی بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس سی کو صوبائی حکومت کی جانب سے کیس بھجوایا گیا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں سروس ڈیلوری کے نظام کی بہتری اور قابل نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ان آسامیوں کو جلد مشتہر کیا جائے تاکہ میرٹ پر اہل لوگوں کی بھرتیاں جلد عمل میں لائی جاسکیں۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)اختر نواز ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک صوبے کے وزیر اعلی کا خود ایف پی ایس سی آنا علاقے سے محبت اور اس اہم مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کے آسامیوں پر جلد بھرتیوں عمل میں لانا ہماری ترجیح ہے۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں جو بھرتیوں کے مختلف مراحل میں ہیں۔ جو آسامیاں مشتہر نہیں ہوئی ہیں ان آسامیوں کو بھی جلد مشتہر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سروسز عثمان احمد کو جی بی کمپٹیٹیو ایگزام (GB Compatative Exam)کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کے آسامیوں گورنر سے منظور شدہ رولز کو جلد ایف پی ایس سی بھجوانے کے احکامات دیئے تاکہ ان آسامیوں پر بھی جلد بھرتیاں عمل میں لائی جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں