پشاور (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے حوالے سے کہا کہ اس پر ایک نہیں 4، 5 بڑے بنیادی اعتراضات ہیں، سب سے پہلے تو یہ کہ اگر بیس فیصد بھی یہ کہتے ہیں کہ قیمتیں کم ہوئیں ہیں، جیسے 260 روپپے کی قیمت ہے تو بیس فیصد کا مطلب ہے کہ آپ کو 50 روپے کی بچت ہوئی ہے۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ اگر یہ کوشش ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل پر کچھ پیسے ڈال کر ان کو حل کیا ہے تو سردار مینگل کی احتجاجی تحریک ہے وہ حل نہیں ہوتی، بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں، اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ 15 دن میں 100 ارب کی بچت ہو رہی ہے تو سب سے پہلے جو اضافی ٹیکس کا نام ہے اس کا نام بلوچستان لیوی ہونا چاہیے۔ اوریہ بات قانونی طور پر محفوظ ہو کہ اس کا پیسا بلوچستان جا رہا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی وفاق قبائیلی اضلاع کے بنیادی اخراجات کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔ پیسے وفاق کو ملتے ہیں تو چاروں صوبوں کا حق ہے، صوبوں سے پیسوں سے متعلق پوچھا جانا چاہئے، بلوچستان کے اہمیت سے انکارنہیں، فاٹا بھی اہم ہے، حکومتی رویے نے منرلز بل کا بھی بیڑاغرق کر دیا۔ پی ٹی آئی میں ون مین شو نہیں ہے، وفاق کی جانب سے منرلز سے متعلق ڈرافٹ آیا تھا۔تیمورجھگڑا نے کہا کہ پچھلے تین سال میں البیک کا سو ارب ڈالر کا ایک ایم او یو ہوا ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ ادارہ ہی اسی لیے بنا ہے، رابطے کے لیے چاروں صوبوں کا ایک فورم کیوں نہیں بنا دیتے، گریڈ 19کا جو ملازم ڈی جی مائنز اینڈ منرل ہوگا، وفاق کا ہوگا۔ وہ وزیراعلی، صوبائی کابینہ یا پارلیمنٹ کو کنکشن دے گا؟ ہماری بنیاد ہے جمہوریت۔پارٹی اختلافات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کے خلاف ہر جانے کا دعوی بھی کیا، مجھے ا حتساب بیورو سے سوالات بھیجے گئے جو پبلک کیے ، انہوں نے کہا، ہمیں تو جان بوجھ کر عمران خان تک رسائی نہیں دی جا رہی، ان کی بہنوں علیمہ خان کو ملنے نہیں دیا جا رہا تاکہ پارٹی آپس میں لڑ سکے، مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں، وفاقی حکومت پاکستان کے مائنز اینڈ منرلز کے وسائل دنیا کو دے رہی ہے
بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تیمور جھگڑا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
