لاہور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، عمران خان اس لیے جیل میں ہے کیوں کہ وہ نظام کے لیے خطرہ ہے، صوبے میں کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، کے پی سب سے امیر صوبہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی، 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، کیونکہ تم ہی نے اصل میں حکومت چلانے ہوتی ہے اور تم نے ہی حکومت گرانی ہوتی ہے، تو پھر جب حکومت تم چلا اور تم گرا تو پھر یہ اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ تو پھر اگر آپ جج بھی وکیل بھی ہو اور مدعی بھی ہو تو پھر ایسے ملک نہیں چل سکتے۔ ملک میں آئین کوتوڑ کرمارشل لا لگایا گیا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ ملک کی خاطرمذاکرات کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں، ہم پرتشدد کیا گیا، ہمارا لیڈر اس کی بیوی اور ہمارے کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارے 14 لوگوں کوشہید کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام پر اپنے لوگوں کو مسلط کرنے کے لیے بار بار تجربے کیے گئے، وہ تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں، ان تجربات کے نتیجے میں پاکستان 76 ہزار ارب کے قرضوں میں ڈوب چکا ہے، آج پاکستان کی یہ حالت ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خوددار رہا نہ خودمختار رہا۔علی امین نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں، اگر تم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہو، تو پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت ہے اور جمہوریت میں الیکشن میں تم ہمیشہ دھاندلی کرتے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اس قوم، مسلمانوں، اسلام اور ناموس رسالتﷺ کی بات کرتا ہے، اس لیے وہ آج جیل میں ہے، کیونکہ اس سے نظام کو خطرہ ہے، خطرہ یہ ہے کہ وہ پاکستان قانون کی حکمرانی چاہتا ہے، پاکستان میں اسلامی حققوق اور پاکستان کی خودمختاری اور خودداری کی بات کرتا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارے پاس بہت پیسہ ہے ہم نے کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے
ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، علی امین گنڈاپور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
