لاہور(آئی این پی )قومی کرکٹر عمر اکمل نے تجویز پیش کی ہے کہ بابراعظم کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے قائد کی حیثیت سے سبکدوش ہوجانا چاہیے تاکہ وہ بلے سے اپنی فارم کو دوبارہ دریافت کرنے پر پوری توجہ دیں۔اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 34 سالہ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے بابر اعظم کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑے ہو کر ان ناقدین کو چیلنج کیا جنہوں نے قومی سیٹ اپ میں بلے باز کی جگہ پر سوال اٹھایا ہے۔بابر اعظم کی موجودہ جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوئے عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی کلاس اور قدر کی تصدیق کی۔عمر اکمل نے کہا کہ ہاں، وہ ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن وہ اب بھی پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں ، یاد رکھیں، اس نے پانچ سال تک فخر کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔فارم آتی اور جاتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ رہتی ہے۔”انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کی مثال پیش کی جس نے اپنی خراب فارم کے درمیان کرکٹ سے وقفہ لیا اور پھر سے تروتازہ ہو کر واپس آئے۔عمر اکمل نے بابر کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی چیف سلیکٹر اور موجودہ کپتان سے ملاقات کریں اور تمام فارمیٹس سے مکمل 2 ماہ کے وقفے کی درخواست کریں۔عمر اکمل نے مزید کہا کہ “انہیں دو ماہ کا آرام مانگنا چاہیے، انہیں کرکٹ نہیں صرف ٹریننگ اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے، جب وہ واپس آئیں گے تو وہ تازہ دم ہو جائیں گے اور فارم میں واپس آئیں گے۔”عمر اکمل نے یہ بھی سفارش کی کہ بابر اعظم فرنچائز کرکٹ، خاص طور پر پی ایس ایل میں قیادت سے دستبردار ہو جائیں تاکہ انہیں بیرونی دبا کے بغیر بیٹنگ کرنے کی آزادی ملے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پی سی بی نے انہیں قومی کپتان کے عہدے سے ہٹایا، اسی طرح انہیں زلمی کی کپتانی سے بھی دستبردار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ “بابر کو آزادانہ بیٹنگ کرنے، اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے اور دبا کے بغیر کھیلنے کی ضرورت ہے۔”انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹیم مینجمنٹ اور عوامی توقعات کی طرف سے ذمہ داری اور دبا نے بابر کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے اور ان بوجھ کو کم کرنے سے ان کی فارم کو بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں جمعرات کو آرام کا دن تھا اور ایک دن کے آرام کے بعد آج جمعہ کو کراچی میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو
عمر اکمل کا بابر اعظم سے پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
