راولپنڈی(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں اور پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ایک بار پھر عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ اگر ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے ، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائے گی۔علاوہ ازیں صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو بھی پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ ہم یہاں پرامن طور پر آنے کی کال دیں، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر ملاقاتوں کو لے کر تشویش تو ہے، سلمان اکرم راجہ جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی باقی لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے
عمران خان کی بہنوں اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
