بلتستان یونیورسٹی تک روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف طلبہ کا احتجاج

سکردو(محمد اسحاق جلال)یونیورسٹی تک روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف بلتستان یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور شہید ترابی چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر شدید احتجاج کیا طلبہ رہنماں نے روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف تقاریر کیں دیکھتے ہی دیکھتے طلبہ کے احتجاج میں سیاسی مذہبی سماجی تنظیموں کے عہدیداران کے علاہ قوم پرست رہنما بھی شریک ہوئے سول سوسائٹی کے رہنماں نے بھی طلبہ کے احتجاج میں شرکت کی احتجاج کے باعث سکردو میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا طلبہ رہنماں نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی تک روڈ کو جنگی بنیادوں پر بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا ہمارے مطالبات بھی بڑھیں گے پھر طلبہ کے احتجاج کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ کو روڈ کی سہولت تک میسر نہیں ہے روڈ کی تعمیر کے مطالبات پر کان بھی نہیں دھرا جارہا ہے اسلامی تحریک کے رہنماں شیخ احمد ترابی ‘وزیر الیاس ‘ سول سوسائٹی کے رہنما نجف علی اور دیگر نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی تک روڈ کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟ جواب دینے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے ہمیں انسان ہی نہیں سمجھا جارہا ہے مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ طلبہ کا روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف سڑکوں پر نکلنا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ہم بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی تک روڈ کی تعمیر منظم سازش تک شروع نہیں کی جارہی ہے طلبہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل چکے ہیں اب حکومت کو بہانے کا موقع نہیں ملے گا حکومت عملا مفلوج ہوگئی ہے پیپلز پارٹی کے رہنماں بشارت ظہیر وزیر وقار علی وزیر اقبال نے کہاہیکہ بلتستان یونیورسٹی تک روڈ کی عدم تعمیر کے باعث طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جب تک روڈ نہیں بنے گا تب تک ہم خاموش نہیں رہیں گے معروف قانون دان آصف ناجی نے کہاکہ روڈ کی عدم تعمیر سازش کے سوا کچھ نہیں ہے طلبہ اپنے حقوق کیلئے نکل چکے ہیں اب حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں