کوئٹہ(آئی این پی)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کے دوران کہی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔
وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، احسن اقبال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
