اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ طلال چودھری نے کہا کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کو پراپرٹی کرایہ پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے، وزارتِ داخلہ میں افغان وفد سے ملاقات میں مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جا رہا ہے۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ 10 لاکھ امریکی ہتھیار میں سے کچھ دہشتگرد گروپوں کے ہاتھ لگے، امریکی ہتھیار سے متعلق خبریں ہمارے موقف کی تائید ہے۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور دیگر غیرملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ رہ سکیں گے یا کاروبار کر سکیں گے جو قانونی طور پر یہاں رہنے کے اہل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اگر کوئی کسی غیرقانونی طور پر مقیم شخص کو کرائے پر مکان، دکان یا ملازمت دے گا تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چودھری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
