چلاس میں چھاپہ ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار

چلاس(پ ر)دیامر پولیس کا چھاپہ، بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو حوالات منتقل کردیا، چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ASP/SDPO سٹی محمد اویس الیاس PSP کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ KKH پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، کارروائی کے دوران دکان کے مالک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے چھاپے کے دوران 23فائیو شاٹ گنز،08 عدد12 بور بندوقیں، 02(SMG)سب مشین گن ،01نیم خودکار ہتھیار،11 عدد 30 بور پسٹل برآمد شدہ اسلحہ کسی بھی قسم کے لائسنس کے بغیر رئپیر کرنے بہانے فروخت کیا جا رہا تھاجو نہ صرف قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان ہتھیاروں کو علاقے میں ہونے والی مختلف مجرمانہ سرگرمیوں سے بھی جوڑا گیا ہے۔ملزم کو پولیس اسٹیشن KKH منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسلحہ ضبط کر کے ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ علاقے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیامر عبدالحمید PSP نے کامیاب کارروائی پر SDPO سٹی وعملہ پولیس کو شاباش دیا ہے غیرقانونی سرگرمیاں ہر صورت قبول نہیں بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں