پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، غازیان جی بی

گلگت( سٹاف رپورٹر ) غازیان گلگت بلتستان نے سنٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غازیان گلگت بلتستان جو کہ گلگت بلتستان کے کم و بیش ایک لاکھ فوجی پنشینروں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو کہ موجودہ ملکی دفاعی صور تحال اور بھارتی جارحیت کے خلاف آج اس پر یس کا نفرنس کے ذریعے اپنی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ازلی بزدل دشمن بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاک فوج دنیا کی نمبر دن فوج ہے اور غازیان گلگت بلتستان سمیت پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کے پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ہم غازیان گلگت بلتستان جو کہ کارگل جنگ کے ہیروز پر مشتمل ہیں اور زبردست جنگی تجربہ رکھتے ہیں ہم پاک فوج سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں محاذ جنگ پر بلا کر ہمیں اپنے ملک و قوم کے دفاع میں قربان ہونے کا موقع فراہم کریں تاکہ غازیان گلگت بلتستان کا ادھورا شوق شہادت پایہ تکمیل تک پہنچ جائے اور بزدل بھارتی سورماوں کو ایک بار پھر ٹانگر ، ہلز میں گھسیٹ کر معرکہ کارگل کی یاد تازہ کر ایں۔ ہمیں امید ہے پاک فوج کے اعلی حکام ہماری اس ادنی سے درخواست پر غور کر کے ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین پروفیشنل آرمی مانی جاتی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے پاک فوج اپنی بہترین عسکری تربیت ، ایٹمی ہتھیاروں وجدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ نہ صرف ملکی سر حدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے بلکہ یہ انڈیا سمیت کسی بھی بڑے سے بڑے دشمن پر حملہ کر کے ان کے گھناونے خواب کو خاک میں ملانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ پاک فوج ملک کے اندرونی تمام تر چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کر رہی ہے چاہے وہ دہشت گردی ہو ، قدرتی آفات ہو یا کوئی بھی خلفشار ہو ہمیشہ انتہائی مہارت اور پروفیشنل طریقے سے نمٹاتی رہی ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسی بہادر اور پروفیشنل فوج کا حصہ رہے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ پاک فوج کے بہادر سپوت وطن عزیز کو اس بحرانی اور جنگی کیفیت سے بھی بحفاظت نکال باہر کریں گے اور ان تمام تر مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ دنیا سمیت پاک فوج کے دشمن بھی اس بات کے معترف ہیں کہ پاک فوج نے کس طرح دہشت گردی، بیرونی جارحیت اور قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔ آج بھی یہ فوج اسی جزبہ ایمانی کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔پر یس کا نفرنس کے زریعے بزدل دشمن کو یہ پیغام دیا گیا کہ بھارتی آبی جارحیت ، پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی، پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت، اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیروں کی نسل کشی سے باز آ جائیں ورنہ ہمیں تم کو نکیل دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ غازیان گلگت بلتستان نے اس پر یس کا نفرنس کے زریعے زمہ دار عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارت کا کشمیر میں مظلوم کشمیروں کی نسل کشی، عصمت دری اور مظالم کو روکنے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر کا مسئلہ پچھلے آٹھ دہائیوں سے زیر التوئی ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کی کئی نسلیں ظلم و بربریت میں پس رہی ہیں تو کہاں ہے اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حق خود اداریت کا دعوی ، کہاں ہیں انسانی حقوق کا حقوق کا تحفظ ، ہم 56 اسلامی ممالک کی تنظیم OIC سے بھی مطالبہ کرتے ہیں دینا کے تمام مسلمانوں کو ایک ہی امہ ہونے کا ثبوت دے کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کریں اور بھارتی جارحیت میں یا میں پاکستان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کر کے بزدل دشمن کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم گلگت بلتستان کی باشعور و غیور عوام اور غازیان گلگت بلتستان اپنی سابقہ روایات کے عین مطابق جو کہ ہمارے اباواجداد نے ڈوگرہ فوج کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے زریعے اس پاک دھرتی سے ان کے ناپاک عظائم کو خاک میں ملاتے ہوئے مار بھگایا تھا بلکل اسی طرح آج بھی ان کے عظیم بیٹے اپنی فوج کے ساتھ نہ صرف اظہار یکجہتی کریں گے بلکہ محاز جنگ میں بھی اپنی بہادر سپاہ کے شانہ بہ شانہ دشمن کے خلاف جنگ کرتے ہوئے دنیا کو دیکھا دیں گے جو انکا طرئہ امتیاز رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں