گلگت( سٹاف رپورٹر ) معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا صوبائی دارالخلافہ مسائل کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ عوامی نمائندوں کی عدم توجہی اور بے حسی کی وجہ سے بجلی اور پانی کے شدید بحران’ گندگی سڑکوں کی ابتر حالت محض گلگت شہر مسائلستان میں تبدیل ہوچکا ہے عالمی یوم صحافت کے سلسلے میں سنٹرل پریس کلب گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں کے دارالخلافہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کے تحت عوام اور سیاحوں کے لئے توجہ حاصل کرتے ہیں مگر جی بی کا دارالخلافہ گلگت شہر اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ شہر میں بجلی کا شدید بحران ہے پینے کے پانی کی سخت کمی ہے۔ پانی کی ٹینکیوں میں مرے ہوئے چوہوں کا پانی عوام کو پینے کے لئے فراہم کیا جارہا ہے۔ گلگت شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔ الگ الگ ادارے اپنی مرضی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں کی کھدائی کر رہے ہیں کسی قسم کی ٹان پلاننگ نہیں ہے کوڈا کرکٹ سے شہر کا نقشہ تبدیل ہوچکا ہے ٹریفک کے نظام کا برا ہے سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ صحت کے نظام کی حالت غیر ہے ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کے مسائل کے بنیادی وجہ یہاں کے منتخب نمائندوں’ سیاستدانوں بیوروکریٹس’ وکلا اور صحافیوں کی ہے جو اپنے گھر کے مسائل کو حل کرنے یا اجاگر کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشئرز آج صرف پگھل رہے ہیں کل اگر گلیشئرز پھٹ گئے تو طوفان آئے گا لہذا حکومت گندم کی طرح ایل پی جی گیس پر گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی فراہم کرے کیونکہ جنگلات کو بچانے کا واحد حل ایل پی جی گیس پر سبسڈی ہے ورنہ گلگت بلتستان سے بہت جلد جنگلات کا صفایا ہو جائے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا نہ تھمنے والا سیلاب آئے گا۔
گلگت مسائل کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا،ایمان شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
