آئندہ حکومت بھی ہم سب ملکر بنائیں گے، وزیربرقیات

سکردو (محمد علی عالم)صوبائی وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اور یہ فیصلہ اپنے حلقے کے عوام اور مشاورتی کمیٹی کی رائے سے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب سے اہم میرے حلقے کے عوام ہیں، جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں مجھے آزاد امیدوار کی حیثیت میں بھرپور اعتماد کر کے جتایا اسی لئے میرے نزدیک عوام ہی اصل پارٹی ہیں، اور آئندہ بھی سیاسی فیصلے انہی کی خواہشات کے مطابق کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں سو سے زائد ارکان پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں مقامی عمائدین، نوجوان، اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔ ہم ہر اہم سیاسی فیصلے سے قبل اسی کمیٹی سے مشاورت کرتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں ہم 13 ارکان پر مشتمل اہم گروپ ہیں۔ ہم نے مل کر گلگت بلتستان میں حکومت بنائی ہے اور آئندہ حکومت میں بھی مشترکہ کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انشا اللہ آئندہ حکومت بھی ہم سب مل کر بنائیں گے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر برقیات نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں ہم سے رابطے کر رہی ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں