گلگت(پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے صحافت کے عالمی دن پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کا عالمی دن آزادی اظہار اور ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ہمیشہ محدود وسائل کے باجود ذمہ درانہ صحافت کی ہے اور یہاں کے مقامی صحافیوں نے سچائی کے ساتھ عوامی مسائل کو ایوانوں تک پہنچایا ہے گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ہمیشہ یہاں کے معروضی حالات اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے قلم کی حرمت کا پاس رکھتے ہوئے سچائی کی آواز کو حکمرانوں تک پہنچایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن کے موقعے پر ہم ان تمام صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں عوامی مشکلات پر آواز اٹھایا ۔ جس تسلسل کے ساتھ گلگت بلتستان کے صحافی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کو مد مظر رکھتے ہوئے صحافیوں کی فلاں و بہبود کے لئے حکومتی سطح پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا تک رسائی اور کوریج کے لئے حکومت کو صحافیوں سے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں کوریج ملنے کے بعد نہ صرف صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یہاں کے مسائل ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونگے ۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں نے آمریت کے ادوار میں بھی جمہوریت کی آزادی کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا ہے ان کی جد و جہد کی بدولت ملک میں اظہار رائے کی آزادی بہترین نظیر ہے
جی بی کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ درانہ صحافت کی ،امجدایڈووکیٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
