ریس ریلیز
مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان
مرکزی انجمنِ امامیہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیز ی اور بزدلانہ حرکتوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ اس کی پست ذہنیت اور ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔
بھارت بارہا پہلگام جیسے خود ساختہ واقعات کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کرتا رہا ہے، لیکن اب اس نے حد پار کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے نہ ہمیں ڈرا سکتے ہیں، نہ ہمارے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔بھارت اپنے اندرونی خلفشار، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔ لیکن پاکستان اب مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ، فیصلہ کن اور عبرتناک جواب دیا جائے گا۔ملت جعفریہ ایسے کسی بھی جنگی صورت حال میں اپنے ایمان کامل کے سا تھ پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کو بنانے والوں میں شامل تھے، آج بھی پاکستان کو بچانے والوں کی صفِ اول میں ہیں۔
مرکزی انجمنِ امامیہ بھارت کو خبردار کرتی ہے کہ ہم حسینی فکر کے پیروکار ہیں، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس لے کر آئے ہیں۔ ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
بھارت جان لے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تو ہر حسینی سینہ ایک سپاہی کا کردار ادا کرے گا اور ماضی کے حملوں کا بھی حساب لیاجائے گا۔
ہم حسینی ہیں! ہمارا راستہ کربلا کا راستہ ہے۔ جہاں حق کے لیے سر کٹایا جاتا ہے، مگر باطل کے سامنے جھکا نہیں جاتا
ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور اقوامِ متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی جارحیت کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی طرف دھکیلنے والی ریاست کو لگام دی جائے۔
ترجمان
مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان