پاکستان میں صرف پرچی سسٹم سے لوگ آگے آتے ہیں‘ علیزے شاہ

کراچی (آئی این پی) اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے ہلچل مچادی۔ حال ہی میں انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد علیزے نے ایک نیا اور طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے ان چہروں کو بے نقاب کیا جو سفارش، تعلقات اور غیر اخلاقی راستوں سے کام حاصل کرتے ہیں۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں نے کبھی کسی غیر مہذب طریقے سے کام نہیں لیا، جو لوگ صرف پرچی سے آگے آتے ہیں، ان کے لیے صرف پاکستان میں ہی جگہ ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جو لوگ بند دروازوں کے پیچھے ڈیلز کرتے ہیں، وہ خود کو پروفیشنل کہلاتے ہیں اور جو ان ہتھکنڈوں کو نہ مانے اسے بدتمیز کہہ دیا جاتا ہے۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین علیزے کی صاف گوئی کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ اسے تنقید برائے شہرت قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں