حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(آئی این پی ) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات مستردکرتی ہے، بے بنیاد دعوں اور پراپیگنڈہ مہم کا مقصد پاکستان کو بدنام کرناہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان پر پٹھان کوٹ اور سری نگر پرحملہ کرنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، بھارتی دعوے پاکستان کو بدنام کرنے کی غیر ذمہ دارانہ پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پرالزامات لگاناجارحیت کابہانہ ہے، ایسے اقدامات خطے کومزیدعدم استحکام سےدوچارکرنے کی بھارتی حکمت عملی ہے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کومزیدخطر ے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ بھارتی رویے کانوٹس لے، پاکستان جارحیت کاجواب دینے کاحق محفوظ رکھتاہے، اور پاکستان اپنی خودمختاری اورسالمیت کادفاع ضرور کر ے گا، پاکستان امن کےلئے چوکس، تیار اور پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں