افواج پاکستان نے ملکی سالمیت اور دفاع کا حق ادا کر دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آ ئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پہلگام کے معاملے کو جواز بنا کر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے،ہندوستان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو پاکستان زندہ باد اور عمران خان تابندہ کے نام سے پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائےں گی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے 73 ڈرونز مار گرائے ہےں۔ افواج پاکستان نے ملکی سالمیت اور دفاع کا حق ادا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں