خطے میں امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ: وزیراعظم

shehbaz sharif

وزیراعظم محمد شباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اس پیش رفت میں سہولت کاری پر شکریہ ادا کرتا ہے، پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں اس فیصلے کو قبول کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری مارکو روبیو کے کردار کو سراہتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی ایشیا میں امن کی نئی شروعات ہے، یہ پیش رفت خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ ہموار کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں