امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کو داخلے نہ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلے دینے سے روک دیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔