سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے اس وقت کو یاد کیا جب ان میں کرونا وائرس مثبت آیا، انہوں نے بتایا کہ،جب مجھے کووڈ ہوا، میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ میں کتنی مضبوط ہوں۔ شکر ہے وہ بات سوشل میڈیا پر نہیں آئی، ورنہ لوگ الٹی سیدھی خبریں پھیلانا شروع کر دیتے جیسے کہ خدا نخواستہ میری موت کی افواہ پھیلا دیتے۔اداکارہ بتاتی ہیں کہ یہ وائرس انتہائی شدت کا تھا بس میری وِل پاور ہی تھی جو مجھے بچا گئی، کیونکہ اس وقت میری آکسیجن لیول بہت کم ہو گئی تھی، مجھے لگتا ہے میں صرف اس لیے بچ گئی کیونکہ میرے بیٹے میرے ساتھ تھے۔ صبا فیصل نے بتایا کہ اس وقت جب لوگ کرونا وائرس کے مریض کو الگ برتن میں کھانا دیا کرتے وہاں میرے بیٹوں نے میری ہمت بندھائی کہ ایسا تو کبھی نہیں ہوگا۔اور وہ میرے کمرے میں ہی سوتے تھے میرے بچوں نے ایک لمحے کے لیے بھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔
کورونا کے باعث بہت مشکل زندگی گزاری، اداکارہ صبا فیصل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
