اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکال دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ اس موقع پر فواد چوہدری اور ان کے بھائی وکیل فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے فواد چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔فواد چوہدری نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالت کا بہت بہت شکریہ، آپ کو پتا ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے تو یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے جسٹس انعام امین منہاس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف نجی ہاسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقل کی سماعت ہوئی تھی۔طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن خاور رشید نے سابق وفاقی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزم پر جہلم میں ہاسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے
فواد چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
