بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، سرفرازبگٹی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی،بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی رافتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سےزیادہ ہے،بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن دا پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کےحوالےسےجعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی جس کے بعد بھارت اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی رافتن الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا۔سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کی آڈیو چلاتے ہوئے کہاکہ ریاست کے پاس فتن الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں،راہینڈلرزفتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کررہےہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ ثبوت ہیں لیکن ان کو مناسب پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہدونستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ فیصلہ کرچکے کہ فتن الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، فتن الہندوستان کو بلوچ روایات، کلچر اور تہذیب و تمدن سے نہ جوڑا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں