غذر(یعقوب طائی سے)ضلع غذر میں واقع دنیا کے بلند ترین قدرتی پولو گرانڈ شندور میں آج سے تین روزہ فری سٹائل پولو فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات کاآغاز ہوگا فیسٹول کے پہلے روز ضلع غذر کی مقامی پولو ٹیموں کا مقابلہ چترال لاسپور کی ٹیموں سے ہوگا تین روز میلے کا افتتاح وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کریں گے اور پولو فیسٹول کے پہلے دن کے مہمان خصوصی ہوں گے 21 جون کو میلے کے دوسرے روز گلگت بلتستان کی بی ٹیم اور سی ٹی ٹیموں کا ٹاکرہ چترال کی بی اور سی ٹیم کے مابین ہوگا میلے کے دوسرے کا مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ کمانڈر ایف سی این اے گلگت بلتستان کی شرکت متوقع ہے 22 جون کو شندور پولو فیسٹول کا فائنل مقابلہ گلگت بلتستان کی پولو اے ٹیم اور چترال کی پولو اے ٹیم کے مابین ہوگا فیسٹول کے آخری دن کے مہمان خصوصی متوقع طور پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ہوں گے جبکہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت بھی متوقع ہے سہہ روز پولو فیسٹول میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان ،چترال کے علاوہ ملک بھر سے ہزاروں شائقین پولو شندور کے مقام پر خیمہ زن ہوگئے ہیں جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی میلے سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچ گئی ہے شندور میلے کے دوران چترال اور گلگت بلتستان کا مشترکہ گرینڈ کلچرل شو بھی منعقد ہوگا جہاں ملک بھر سے مایہ ناز گلوڑ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے گلگت بلتستان حکومت اور چترال انتظامیہ نے میلے کا مشترکہ انعقاد کیا ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں میلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں سیکورٹی کے خدمت پاک فوج ، چترال اسکاٹس اور جی بی پولیس کے سپرد کردیئے گئے ہیں تین روز شندور میلے میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے ایس سی او نے عارضی ٹاور لگا دیا ہے۔
شندور میں میلہ سج گیا، سیاحوں سمیت ہزاروں شائقین کی آمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
