پانی بحران،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کنوداس میں احتجاج، سڑکیں بلاک

گلگت (نمائندہ خصوصی) پانی کے بحران اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کنوداس کے عوام کا شدید احتجاج مین شاہراہ کو بلاک کرکے تمام سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا اس دوران اہم شخصیات کو بھی راستہ نہیں دیکر احتجاج کیا گیا اور حکومت سمیت محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ کنوداس میں سمارٹ میٹر نصب کرتے وقت یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا لیکن 8 گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ہمیں شہر کے دوسرے مکینوں کے نسبت ترجیح دینے کا وعدہ کرکے سمارٹ میٹرز لگائے لیکن لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بجائے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اِضافہ ہورہا ہے عوام کا صبر ختم ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور محکمہ برقیات کے نااہل افراد اور کرپٹ افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے کیونکہ یہ لوگ 30 ہزار روپے لیکر سپیشل لائین لگاتے ہیں اور بلنگ سیکشن کے تمام افراد کرپشن میں ملوث ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے ہم بروقت بل بھی ادا کررہے ہیں پھر بھی ہمیں اندھیرے میں رکھا جارہا ہے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانی بحران بھی شروع کیا گیا ہے خواتین دریا کنارے جاکر اپنے کام گھریلو کام کررہی ہیں اگر کوئی حادثہ رونما ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے تو یہ احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگا اور حکومت کا جینا حرام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں