گلگت(نامہ نگار خصوصی)محکمہ جنگلات کی جانب سے ہزاروں فٹ لکڑی نیلام نہ ہونے سے سڑنے لگی۔ ذرائع جنگلات کا کہنا ہے محکمہ جنگلات سے نیلامی کا اختیار کیبنٹ منتقل ہونے سے محکمہ کے افسران بے اختیار ہوکر رہ گئے ہیں۔ بروقت نیلامی نہ ہونے وجہ سے ضبط شدہ ہزاروں فٹ لکڑی سڑنے اور چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس وقت پانچ لاکھ فٹ لکڑی جگلوٹ ہزاروں فٹ لکڑی پڑی بنگلہ اور فاریسٹ کمپلیکس گلگت میں پڑی ہوئی ہے۔ جبکہ کیبنٹ کی جانب سے لکڑی کی نیلامی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ نہیں ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے ساتھ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا تعاون نہ ہونے سے سمگلنگ میں ملوث عناصر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع محکمہ جنگلات کا کہنا ہے لکڑی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کارروائی یا گرفتاری میں علت سے کام لے رہی ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے پولیس کو بارہا آگاہ کیا گیا ہے مگر پولیس ملزمان کی گرفتاری میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دوسری جانب پرانے گھریلو فرنیچر کو چیک پوسٹوں پر اتارا جاتا ہے اور شہری فرنیچر کو واگزار یا فیس جرمانے کی ادائیگی کے لئے محکمہ کا رخ کرتے ہیں مگر افسران کے پاس اختیارات نہ ہونے سے شہریوں اور افسران کے درمیان معاملہ ذاتی لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف افسران کے پاس اختیارات کا فقدان ہے تو دوسری جانب محکمہ کی طرف سے برخاستگی اور انکوائری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے محکمہ میں مایوسی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
نیلامی نہ ہونے پر جنگلات کی ہزاروں فٹ لکڑی خراب ہونے کا خدشہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
