گلگت (نمائندہ کے پی این) گلگت بلتستان میں محکمہ اطلاعات نے جون 2025 میں اپنی پیشہ ورانہ، منظم اور دوراندیش حکمت عملی کے ذریعے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری محکموں کے اخبارات کے واجبات کو بروقت ادا کر کے نہ صرف صحافی برادری کو سہولت فراہم کی گئی بلکہ اخباری صنعت کو مالی استحکام بھی دیا گیا ہے۔یہ کارنامہ سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محکمہ اطلاعات کے عملے نے محدود وسائل کے باوجود دن رات محنت کر کے جون کے مہینے میں واجبات کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنایا۔ اس سلسلے میں خاص طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات اور ان کی ٹیم نے رات گئے تک دفتر میں بیٹھ کر اخبارات کے واجبات کے حسابات کو مکمل کیا اور ان کی فوری منظوری و ادائیگی کے لیے تمام مراحل برق رفتاری سے طے کیے۔اخباری اداروں، مدیران، اور صحافیوں نے محکمہ اطلاعات کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ واجبات کی بروقت ادائیگی نے اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں، ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا۔ ان کے مطابق محکمہ اطلاعات کا یہ اقدام نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دیگر سرکاری اداروں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری، مشیر اطلاعات، اور سیکریٹری اطلاعات کی قیادت میں محکمہ اطلاعات نے جس سنجیدگی، شفافیت اور محنت سے اس ذمہ داری کو نبھایا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ یہ ٹیم ورک، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔ادارتی حلقوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اطلاعات کے اس شاندار عمل کو پائیدار بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ میڈیا کے ذریعے عوام تک درست، بروقت اور موثر معلومات کی ترسیل جاری رہے۔ ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی گئی کہ دیگر صوبے بھی گلگت بلتستان کے ماڈل کو اپنائیں۔
محکمہ اطلاعات کی شاندار کارکردگی، واجبات کی بروقت ادائیگی کردی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
