صدر ٹرمپ کی پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے ،صورتحال بدسے بدتر ہو رہی تھی ،میں نے یہ جنگ رکو ادی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تاہم یہ ضرور کہا کہ حقیقت میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی۔بس کہا کہ صورتحال بدسے بدتر ہو رہی تھی تاہم انہوں نے یہ جنگ رکو ادی۔جبکہ صدرٹرمپ نے برکس کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ گروپ حقیقی معنوں میں تشکیل پایا تو یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے برکس سے جڑے ہر ملک پر دس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی بات کی لیکن کوئی ملک سامنے نہیں آیا۔ وہ ٹیرف نہیں لگوانا چاہتے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈالر کی عالمی سطح پر بطور ریزرو کرنسی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے امریکہ میں مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کے قیام کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں