جیل میں ٹی وی ملتا ہے لیکن چلتا صرف پی ٹی وی ہے ، اخبار نہیں ملتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ جیل میں اخبار اور ٹی وی نہ ملنا اذیت میں شامل ہے ، بیوی سے ملاقات کرائو یہ سسرال گیا ہوا ہے ، نوازشریف بیوی سے بات کروانے کو کہتا رہا اور بیوی دنیا سے رخصت ہو گئی ۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر جاری پیغام میں وزیر دفاع نے نام لیئے بغیر ہی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جیل میں ٹی وی ملتا سب کو ہے لیکن صرف پی ٹی وی چلتا ہے ، کوئی اخبار نہیں ملتا، ہم سے پوچھو تم نے جیل بھیجا تھا ، ننگیفرش پر جنوری کے مہینے میں ایک کمبل بچھانے کو ملتا تھا ، امریکہ سے بھڑکیں مارتا تھا جیل میں سہولتیں واپس لینے کی ، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں