خیبر پختونخوا: مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے اراکین نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کی حلف برداری گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہوئی۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، جے یو آئی کی 7 خواتین اور 2 اقلیتی اراکین نے حلف اٹھایا۔

مسلم لیگ ن کی 7 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے حلف اٹھایا، پیپلز پارٹی کی 4 خواتین اور ایک اقلیت رکن حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں، اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون نے حلف اٹھایا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 اراکین کی تعداد مکمل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں