معروف فلم ساز سید نور نے شوبز انڈسٹری کو خواتین کے لیے سب سے محفوظ ترین جگہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کائوچ کی باتیں بکواس ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری خواتین کے لیے کتنی محفوظ جگہ ہے کے سوال پر سید نور نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری خواتین کے لیے سب سے زیادہ محفوظ جگہ ہے۔ان کے مطابق شوبز جیسی عزت خواتین کو کسی دوسری انڈسٹری میں نہیں دی جاتی، شوبز میں خواتین کو میڈم اور بھابھی جیسے ناموں سے پکارا جاتا ہے، ان کی عزت کی جاتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے شوبز میں کاسٹنگ کائوچ جیسے ماحول کے الزامات کو بکواس قرار دیا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے اپنے 53 سالہ شوبز کیریئر میں ایسا کچھ نہیں دیکھا، یہ باتیں بکواس ہیں۔سید نور کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں بھارت سمیت دیگر ممالک میں ہوتی ہوں گی، وہاں کی فلمیں بھی ایسے موضوعات پر بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
شوبز خواتین کے لیے محفوظ جگہ، کاسٹنگ کائوچ کی باتیں بکواس ہیں، سید نور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
