ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا عندیہ دے دیا

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے جوہری مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے لیکن اس کیلئے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہئے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔عباس عراقچی نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کو سفارتکاری کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ہی متوازن حل ممکن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی ، ایران اس جنگ کو جاری رکھنے کا خواہاں نہیں، تاہم اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ بیان بھی آیا تھا کہ اگر امریکا نے یورینیم افزودگی کے خاتمے کی شرط رکھی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں