Image

کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔ تھیٹر کی دنیا میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی عمر صرف 46 برس تھی اور وہ جگر کے عارضے میں مبتلا اور کچھ عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔طارق ٹیڈی نے سوگواران میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں صفا اور مروا کو چھوڑا ہے۔ 1976 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے طارق ٹیڈی نے درجنوں تھیٹر ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے، ان کے بہترین ڈراموں میں ماما پاکستانی، سب سے بڑا روپیہ، جی کردا، ایک عید دو چن، اور دوستی شامل ہیں۔ وہ 2004 میں فلم سلاخیں میں بھی نظر آئے۔